جمرود(نمائندہ نمائندہ جنگ)جمرود تحصیل کونسل کے ممبران بلدیاتی نمائندگان نے اپنے مطالبات کے حق میں جمرود بازار میں احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے بلدیات کے حق میں جبکہ صوبائی حکومت کے ناروا سلوک کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھائے رکھے تھے جن پر 2019ء بلدیاتی ایکٹ کی بحالی بلدیاتی نمائندوں کے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرین میں قائم مقام تحصیل جمرودچیئرمین عظمت آفریدی، این سی ٹو جمرود چیئرمین شاہدخان، وی سی چیئرمین میاں جان، وی سی چیئرمین شاہدزمان ودیگرچیئرمینان و کونسلرزموجود تھے۔اس موقع پر متحدہ آزاد پینل کے صدر،چیئرمین ٹاؤن 2 شاہد خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام دوست نظام ہے جس میں مقامی لوگوں کے مسائل کا آسان اور گھر کے دہلیز پر حل موجود ہے لیکن صوبائی حکومت یہ نہیں چاہتی ہے کہ عوام کے مسائل حل ہوسکے اس لئے بلدیاتی نمائندوں کو کوئی فنڈ جاری نہیں کرتی ہے ۔انہوں نے کہا اگر صوبائی حکومت نے مثبت اقدامات نہ اُٹھائے اور بلدیاتی فنڈز فوری طور پر جاری نہ کئے گئے تو پورے ضم اضلاع کے بلدیاتی نمائندگان وزیراعلی خیبرپختونخوا کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گے۔
Leave a comment