تین روزہ پختون قومی جرگہ اختتام پذیر

جمرود(سعید زمان ايریدئ):جمرود ریگی للمہ میں آج رات ایک بجکر بیس منت پر تین روزہ پختون قومی جرگہ اختتام پذیر ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی ,گورنر خیبرپختونخوا ،ایمل ولی خان اور منظور پشتین نے جرگہ کو خطاب کئے اور تمام مشران اس بات پر متفق ہو گئے کہ وہ خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بہتری کے لئے اپنی بھر پور کوشش کرینگے اور یہاں پر ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے اور کسی بھی فرد یا افراد کو یہ اجازت نہیں دینگے کی وہ یہاں کی امن وامان کو خراب کرے ۔ جرگہ کے شرکاء جرگہ کے اختتام پر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ بہت سے شرکاء آج یعنی پیر کے روز اپنے اپنے علاقوں کی طرف روانہ ہونگے

Leave a comment

Blog at WordPress.com.

Up ↑