جمرود (سعید زمان اپریدئ) : ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ہفتہ کے روز بھی پختون قومی جرگہ میں شرکت کرنے کے لئے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آئے تھے جس میں سیاسی پارٹیوں کے لیڈر اور قبائیلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مشران بھی شامل تھے اور اس موقع پر انہوں جگہ کے منتظمین سے بات چیت بھی کی جبکہ کئی مشران نے تقاریر بھی کئے ۔جرگہ کے شرکاء کی سہولت کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپوراور مشیر صحت احتشام علی خان کی ہدایات پہ ڈی ایچ او خیبر کے زیرِ نگرانی پشتون قومی جرگہ ضلع خیبر میں ڈی۔ ایچ۔ او خیبر ڈاکٹر ظفر علی خان کی زیرِ نگرانی میڈیکل کیمپس کا قیام۔ ہزاروں کے تعداد میں لوگوں کا علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی بھی جاری ہیں جبکہ جگہ جرگہ کے میدان میں ایمبولنس گاڑیاں بھی تیار کھڑی کردی ہیں۔ واضح رہے کہ مزکورہ جرگہ اتوار کے روز بھی ہوگا اور یہ اس جرگہ کا آخری دن ہوگا ۔
Leave a comment